News Views Events

چین اور مصر کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری تاریخ کے بہترین دور میں ہے، چینی وزیر خارجہ

چین کی سفارتکاری کی مجموعی صورت حال میں مصر کو ایک اہم مقام حاصل ہے، وانگ ای

0

بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے مصر کے وزیر خارجہ اور امیگریشن ، بدرعبدالعاطی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔بد ھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین اور مصر کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری تاریخ کے بہترین دور میں ہے۔ چین کی سفارتکاری کی مجموعی صورت حال میں مصر کو ایک اہم مقام حاصل ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا رواں سال مئی میں چین کا سرکاری دورہ انتہائی کامیاب رہا اور دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے ایک عظیم الشان خاکہ تشکیل دیا ہے۔ فریقین کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کرنا چاہیے اور نئے دور کے چین مصر ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مصر چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطحی تبادلے کو تیز کرنے، دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے تیار ہے۔فریقین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے واضح کیا کہ غزہ تنازعہ کے معاملے پر کوئی دوہرا معیار نہیں ہو سکتا۔ فلسطین کے مسئلے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ غزہ تنازعے کے مخمصے کے جواب میں چین نے تین مراحل پر مشتمل ایک تجویز پیش کی ہے۔ چین بین الاقوامی انصاف کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، عرب ممالک کے ساتھ یکجہتی کو مضبوط بنائے گا اور کشیدہ صورتحال میں اضافے اور بگاڑ سے بچنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.