News Views Events

انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علم چھا گئے

0

انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علم چھا گئے

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علموں نے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 56 واں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ 21 تا 30 جولائی (2024) کو منعقد ہوا جس میں کراچی کے عبدالرافع نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

شرکت کرنے والے ٹیم کے دیگر اراکین میں لاہور گرامر اسکول واہ کینٹ کی ماہ نور راشد،پنجاب کالج برائے خواتین، جرانوالیہ روڈ فیصل آباد کی مروا اور دبئی انٹرنیشنل پبلک اسکول اینڈ کالج مانسہرہ کے سید مہر علی شاہ شامل تھے۔
طالبِ علموں کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں کیمسٹری کی تربیت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ این سی ٹی سی کے کوآرڈینیٹر اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ایم رضا شاہ اورپروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان کی زیر قیادت پاکستانی طالب علموں نے ان مقابلوں میں شرکت کی تھی۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے کامیاب طالبِ علموں کو اور اُن کے رہنماوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.