News Views Events

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز آئی پی ایل کے بعد دوسری سب سے بڑی کرکٹ لیگ بن گئی

0

ایجبسٹن :ایجبسٹن میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں تقریبا 20 ہزار شائقین اور دنیا بھر میں تقریبا 10 کروڑ افراد نے ٹی وی، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر دنیا کی سب سے بڑی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھا تھا۔ اتنی بڑی تعداد کا یہ میچ دیکھنا حیران کن تھا ۔ یہ میچ کرکٹ کے لیجنڈ کیٹگری میں آتا ہے جو اس لیگ کی قابل ذکر کامیابی تھی۔

یہ لیگ کئی اعتبار سے منفرد ہے جس میں سب سے اہم سنگ میل ایک باوقار کرکٹ بورڈ سے منظوری حاصل کرنا تھا۔ لیگ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے توثیق شدہ جو لیگ کو ساکھ اور قانونی حیثیت فراہم کرتی ہے۔ ڈبلیو سی ایل نے کچھ بڑے ناموں متوجہ کیا جس میں لیجنڈز اور موجودہ ستارے دونوں شامل تھے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل کے کامیاب فارمولے کی پیروی کرتے ہوئے ڈبلیو سی ایل نے بالی ووڈ کو خود میں ضم کیا اجے دیوگن اس لیگ سے وابستہ ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان میں سے ایک ٹیم کی شریک مالک تھیں ۔

بالی ووڈ کا یہ امتزاج لیگ کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ بنا۔ اگرچہ ڈبلیو سی ایل کی ابتدائی کامیابی سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کامیابی کا تسلسل جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.