سوڈان غیر معمولی فوڈ سکیورٹی بحران کا شکار ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے سوڈان کی صورتحال پر ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ سوڈان غیر معمولی فوڈ سیکیورٹی بحران کا شکار ہے اور اسے ملکی تاریخ کے بدترین قحط کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفکیشن کے مطابق سوڈان میں 25.6 ملین افراد اس وقت "شدید غذائی عدم تحفظ” یا اس سے بھی بدتر حالت میں ہیں، ان میں سے 755000افراد کو بدترین مرحلے یعنیٰ ، "سنگین غذائی عدم تحفظ” کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست تا ستمبر میں سوڈان کے کچھ حصوں میں سیلاب کا خدشہ ہے، جس سے فصلوں کی پیداوار متاثر ہوگی اور مقامی خوراک کے بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل چھیو ڈونگیو نے اپنی رپورٹ میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بڑے بحران کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان میں مسلح تنازع کے تمام فریقوں کی جانب سے فوری طور پر جنگ کا خاتمہ ایک اہم پہلا قدم ہے۔