News Views Events

مالی کا یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کرنے کا اعلان

0

مالی کا یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کرنے کا اعلان

مالی کی عبوری حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ چونکہ یوکرین نے مالی کے خلاف "واضح جارحیت” میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے تو مالی نے فوری طور پر یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی کی عبوری حکومت نے چند روز قبل یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان یوسوف کی جانب سے دیے گئے "تخریبی” بیانات کا نوٹس لیا ہے جس میں مسلح دہشت گرد گروہوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں یوکرین کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے شمال مشرق میں لڑائی میں مالی افواج کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین حکام کے اقدامات مالی کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں، غیر ملکی مداخلت اور مالی کے خلاف واضح جارحیت کے زمرے میں آتے ہیں۔ مالی کی عبوری حکومت نے فوری طور پر یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ مالی کی مسلح افواج نے 30 جولائی کو کہا تھا کہ 26 جولائی کو ، مالی کی افواج کو ملک کے شمال مشرق میں "دہشت گرد قوتوں کے اتحاد” کے ساتھ لڑائی میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.