News Views Events

جولائی میں چین کا لاجسٹک انڈسٹری خوشحالی انڈیکس 51 فیصد رہا

0

جولائی میں چین کا لاجسٹک انڈسٹری خوشحالی انڈیکس 51 فیصد رہا

 

بیجنگ: چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے5 اگست کو جولائی میں چین کی لاجسٹک صنعت کے خوشحالی انڈیکس کا اعلان کیا۔

ملک بھر میں کئی مقامات پر مسلسل بلند درجہ حرارت اور سیلاب کی آفات سے متاثر ہونے کے باعث کاروباری طلب اور لاجسٹکس سرگرمی کچھ سست روی کا شکار رہی اور لاجسٹکس خوشحالی انڈیکس میں معمولی کمی آئی ہے، لیکن یہ بوم رینج میں برقرار رہا ہے۔

جولائی میں ، چین کی لاجسٹک صنعت کا خوشحالی انڈیکس 51 فیصد رہا ، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ ان میں مجموعی کاروباری انڈیکس، نئے آرڈرز انڈیکس، فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری تکمیل انڈیکس اور کاروباری سرگرمی توقع انڈیکس توسیع کی حد میں ہیں۔

فضائی لاجسٹکس نے ترقی کی ایک اچھی رفتار کو برقرار رکھا ، ہوائی نقل و حمل کی صنعت کا کل کاروباری انڈیکس 56.3 فیصد رہا۔ ای کامرس آن لائن شاپنگ کا کاروبار فعال ہے ، اور ای کامرس ایکسپریس ڈلیوری انڈسٹری کا کل بزنس انڈیکس 70.4 فیصد رہا ، جو اعلیٰ بوم رینج میں ہے۔جبکہ روڈ ٹرانسپورٹ انڈسٹری اور ریلوے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے کل کاروباری اشاریے بالترتیب 53.2 فیصد اور 51.6 فیصد رہے ، جو سال کے آغاز سے اچھی سطح پر برقرار ہیں۔

جولائی میں ، لاجسٹکس انڈسٹری کا نیا آرڈر انڈیکس توسیع کی حد میں برقرار رہا ، نئی طلب عام طور پر مستحکم رہی ، لاجسٹکس سرمایہ کاری میں اضافہ رہا ، اور ترقی کی توقع مستحکم رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.