News Views Events

چائنا کوسٹ گارڈ ر چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گی: ترجمان

0

چائنا کوسٹ گارڈ ر چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گی: ترجمان

بیجنگ: چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے بتایا کہ فلپائن فشریز اینڈ ایکویٹک ریسورسز بیورو کی متعدد گشتی کشتیاں او ماہی گیری کشتیاں 3 اگست سے فلپائن کوسٹ گارڈ شپ 9701 کے قریب پانیوں میں جمع ہیں جو غیر قانونی طور پرشیئن بن ریف پر موجود ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کو نان شا جزائر بشمول شیئن بن ریف اور اس کے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔ شیئن بن ریف میں دانستہ پھنسے فلپائن کے جہاز نے چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی کی، بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی کی اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔ چائنا کوسٹ گارڈ ہمیشہ کی طرح اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے پانیوں میں قانون کا دفاع اور نفاذ کرے گی اور چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.