کیلیفورنیا میں "پارک فائر ” 1600 مربع کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے فائر ڈپارٹمنٹ کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق کیلیفورنیا میں "پارک فائر” ، جو 24 جولائی کو شروع ہوئی تھی ، 400956 ایکڑ (تقریباً 1،623 مربع کلومیٹر) کا علاقہ اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ اس کی وجہ سے 564 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور مزید 50 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ ‘پارک فائر’ اب تک کیلیفورنیا کی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی جنگل کی آگ ہے اور اس وقت صرف 27 فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔
امریکا کے نیشنل انٹر ایجنسی فائر سینٹر کے مطابق 2 اگست تک امریکہ کی متعدد ریاستوں میں 94 بڑے جنگلات میں آگ لگی ہے جن میں سے 28 واقعات میں مقامی افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ اوریگون، آئیووا، واشنگٹن، یوٹاہ، مونٹانا، ایریزونا، نیو میکسیکو، وائیومنگ اور نیواڈا سمیت دیگر ریاستوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔