اپنی سرزمین اور خودمختاری کا مضبوطی سے دفاع کریں گے، لبنان کے نگران وزیر اعظم
لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میکاتی نے کہا ہے کہ لبنان کو اپنی سرزمین، خودمختاری اور وقار کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی حکومت امن کی حامی ہے ، طویل مدتی استحکام کے لیے کوشاں ہے اور اسرائیل کو مقبوضہ جنوبی لبنان کے علاقے واپس کرنے چاہئیں۔ اسرائیلی فوج نے 30 جولائی کو جنوبی لبنان میں ایک حملہ کیا تھا جس میں لبنانی حزب اللہ کے ایک سینئر فوجی کمانڈر فواد شکور ہلاک ہوئے تھے۔
اس حملے سے علاقائی صورت حال مزید کشیدہ ہوئی ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کی مسلح افواج کے درمیان بڑے پیمانے پر تصادم کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔