News Views Events

پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کاایمپلائر آف دی ایئر ایوارڈ 2024 جیت لیا

0

پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ،پاکستان میں معروف اسلامی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی اورپاکستان میں سب سے بڑے اور سرکردہ اسلامی مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے گروپ ،پاک قطر گروپ کا حصہ ہے۔ پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کوایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ’’اسمال نیشنل کیٹیگری‘‘ میں ”ایمپلائر آف دی ایئر ایوارڈ “سے نوازا گیا ہے۔

 

یہ ایوارڈ ملک میں متعدد افراد کو روزگار، کیریئر میں ترقی اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیےپاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے عزمِ مسلسل کا اعتراف ہے۔ یہ ایوارڈ ایسےاداروں کو دیاجاتا ہے جو ملازمت فراہم کرنے اور ترقی میں غیر معمولی معیارات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر اپنی ہیومن ریسورس ٹیم کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے پی کیو اے ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ،فرحان شوکت نے کہا کہ ”ہمیں اس کامیابی پر بے حد فخر ہے، جو ہماری افرادی قوت میں بھرتی کے طریقوں اور کیریئر میں ترقی کو بڑھانے میں ہماری ایچ آر ٹیم کی انتھک کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ایوارڈ نہ صرف ہماری بھرتی کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور افرادی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ہمارے جاری عزم کا عکاس ہے۔“

پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ٹیلنٹ کی نشوونما، شمولیت اور ترقی کے ماحول کو فروغ دینے میں فعال اقدامات کے ذریعے مالیاتی شعبے میں ایک معیار قائم کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ادارے کی جانب سے انسانی وسائل کے طریقوں میں بہترین کارکردگی کے انتھک کوششوں کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.