کینیڈا تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے،چینی وزارت دفاع
بیجنگ:چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے آبنائے تائیوان سے کینیڈا کے جنگی جہاز کے گزرنے کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایسٹرن تھیٹر نے آبنائے تائیوان سے گزرنے والے کینیڈا فریگیٹ "مونٹریال” کے واقعہ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور چین نے فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے کینیڈا کے سامنے شدید احتجاج درج کرایا ہے۔
کینیڈین جنگی جہاز نے آبنائے تائیوان میں بدامنی اور پریشانی پیدا کی ، "تائیوان کی علیحدگی ” پسند قوتوں کو غلط اشارہ دیا ، اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو سنگین خطرے میں ڈالا ہے۔ تائیوان کا معاملہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور اس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔
ہم کینیڈا پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے، تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے اور دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات کی ترقی کو متاثر کرنے سے گریز کرے۔