ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک دنیا کا دوسرا سب سے بڑا بین الاقوامی کثیر جہتی ادارہ بن گیا
بیجنگ:2016 میں اپنے آغاز کے بعد سے، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک رکنیت کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا بین الاقوامی کثیر جہتی ادارہ بن گیا ہے۔
اب تک، اے آئی آئی بی نے عالمی سطح پر تقریباً 300 منصوبوں کی منظوری دی ہے، جس میں مجموعی طور پر 53.7 بلین امریکی ڈالر کی فنانسنگ کی منظور ی شامل ہے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے لیے 170 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ سرمایہ جمع کیا گیا ہے جس سے 37 اراکین کو فائدہ پہنچا ہے۔
ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے اب تک چین میں نقل و حمل، توانائی، صحت عامہ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبوں میں 20 منصوبوں کی حمایت کی ہے، جس میں صوبہ حہ نان میں سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو ،گوانگ شی میں سرحد پرباہمی روابط کی بہتری کے منصوبے اور صوبہ لیاؤ نینگ میں اسمارٹ بس ڈیموسٹریشن پروجیکٹ وغیرہ شامل ہیں جس سے خطے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کےلیے مضبوط تعاون فراہم ہوا ہے ۔