سعودی عرب میں قتل ہونےوالے پاکستانی ملک اسد کی نمازجناز ہ ادا،وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی ذاتی دلچسپی سے ملزمان گرفتار
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان ٹیکسی ڈرائیور ملک علی اسد اعوان کیآبائی گاؤں نماز جنازہ ادا ، آبائی گاوں میں تدفین کردی گئی،
ملک علی اس جو عرصہ 12 سال سے جدہ میں مقیم تھاکو چند دن پہلے سعودی عرب کے شہر جدہ میں معمولی سی تکرار پر سعودی شہری نے قتل کر دیا ۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے اطلاع ملتے ہی فوری پاکستانی قونصلیٹ کے ویلفیئر عملے سے رپورٹ طلب کرلی اور قونصلیٹ کے ویلفیئر کے عملے کو بھرپور تعاون کی ہدایت کی،ویلفیر افسر عبدالروف میو اور قونصلیٹ کے عملہ نے فوری طور پر مقتول کے والد کا پاسپورٹ جاری کرایا اور انہیں جدہ پہنچنے میں مدد دی،وزارت اور متعلقہ قونصلیٹ کی کاوشوں سے سعودی پولیس نے فوری کاروائی کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا،میت پاکستان روانگی سے قبل جدہ میں ملک علی اسد کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی تھی۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور ملزمان کی گرفتاری پر اطیمنان کا اظہار کیا، چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا سرمایہ ہیں، انکے مفادات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، ملزمان کو سزا دلوانے میں قونصلیٹ کا عملہ متاثرہ خاندان سے بھرپور تعاون کرے گا۔