چین کا امریکی رکن کانگریس میک گورن کے خلاف جوابی اقدامات کا فیصلہ
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے امریکی رکن کانگریس میک گورن کے خلاف جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ حالیہ برسوں میں، میساچوسٹس سے ڈیموکریٹک کانگریس مین جم میک گورن نے اکثر ایسے الفاظ اور اقدامات اختیار کیے ہیں جو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین کے انسداد غیر ملکی پابندیوں کے قانون کے مطابق، چین نے میک گورن کے خلاف درج ذیل جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
اول ،چین میں میک گورن کی منقولہ، غیر منقولہ اور دیگر اقسام کی املاک کو منجمد کیا جائے گا ۔ دوسرا ،چین کے اندر تنظیموں اور افراد کے ساتھ میک گورن کا متعلقہ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیاں ممنوع ہوں گی۔ تیسرا ، میک گورن کی شریک حیات اور بچوں کو کوئی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، اور انہیں چین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس فیصلے کا اطلاق 31 جولائی 2024 سے ہوگا۔