News Views Events

سبز معیشت سے سبز ترقی اور اب سبز زندگی کی جانب قدم

0

اعتصام الحق ثاقب
روز مرہ کی سرگرمیاں جیسے کچرے کی چھانٹ ، نقل و حمل میں سبز توانائی اور یہاں تک کہ اپنے کھانے کی پلیٹ خالی کرنا بھی انفرادی کاربن اکاؤنٹس میں ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جس سے افراد اپنے ماحول دوست ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں ۔”کاربن شمولیت” میکانزم کے تحت ، ہر فرد 2030 تک کاربن پیک اور 2060 تک کاربن نیوٹریلٹی حاصل کرنے کے اپنے "دوہرے کاربن اہداف” کو حاصل کرنے کی چین کی کوششوں میں حصہ ڈال رہا ہے ۔
کاربن کی شمولیت ایک اختراعی طریقہ کار ہے جو کاربن میں کمی میں عوامی شرکت کو بڑھاتا ہے اور اس کا مقصد افراد اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے کم کاربن کے طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے ذاتی شراکت کے تصور کو فروغ دینے کے لئے "کاربن شمولیت” کے طریقہ کار کے تحت ایک اہم کردار کے طور پر انفرادی کاربن اکاؤنٹس عوام کو ان کے کاربن "فٹ پرنٹ” کو کم کرنے کے لیے ایک ترغیب ہے ۔
چین نے کاربن کی شمولیت میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور اس سلسلے میں پالیسییز کو بھی مضبوط کیا ہے۔ ، چین کی کاربن کی شمولیت کی ترقی اور طریقوں سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق انفرادی کاربن اکاؤنٹس نے چینی لوگوں کی کم کاربن بیداری کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے ، جس کی وجہ سے وہ سبز طرز زندگی کو اپنارہے ہیں ۔
وی چیٹ پر "لیویا جیفین” منی پروگرام جسے ماحولیاتی حکام نے جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کے شہر لوژو میں تیار کیا ہے افراد کے کم کاربن کے طریقوں پر ان کی نظر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے
یہ منی پروگرام کاربن میں کمی کے ڈیجیٹل لیجر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاربن میں کمی کے طریقوں کو جدید انداز سے لاگو کرتا ہے ، اور وی چیٹ اسپورٹس ، پبلک ٹرانسپورٹ اور بینکوں جیسے مختلف پلیٹ فارمز میں ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے ۔منی پروگرام حقیقی وقت میں چلنے ، بغیر ڈرائیو نگ کے دن اور گرین فنانس جیسے معمولات کے ضمن میں کم کاربن کے طرز عمل کو جمع اور ذخیرہ کرتا ہے اور اس کا تجزیہ کرتا ہے ، ۔ یہ ڈیجیٹلائزڈ نقطہ نظر روزمرہ کی زندگی کے تقریبا ہر پہلو میں صارفین کے کاربن فٹ پرنٹس کو مجموعی طور پر حاصل کرتا ہے ، جس سے وہ اپنے اسمارٹ فونز پر صرف چند ہدایات کے ساتھ کاربن میں کمی کی کوششوں میں شامل ہو سکتے ہیں اور اس کے بدلے میں صارفین بڑی مقدار میں تحائف اور ڈسکاؤنٹس حاصل کر سکتے ہیں ۔یوں یہ تر غیبی طریقہ کار اچھے انداز میں کام کر رہا ہے اور زیادہ افراد کم کاربن والے طرز زندگی کو اپنانے کی جانب مائل ہو رہے ہیں ۔
اپنے آغاز کے بعد سے ، "گرین بڈ پوائنٹس” نامی اس منی پروگرام نے 600 سے زیادہ کاروباری و سرکاری اداروں ، اسکولوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ 350,000 سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ، جن میں روزانہ کے 40,000 سے زیادہ فعال صارفین شامل ہیں جنہوں نے کل 54 ملین سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور 320 ٹن سے زیادہ کاربن میں کمی ریکارڈ کی ہے ۔ اب تک ، اے سی ای ایف کے ذریعہ تیار کردہ کاربن میں کمی کے ڈیجیٹل لیجر نے 40 ملین سے زیادہ صارفین کو کاربن میں کمی کی کوششوں میں حصہ ڈالنے اور 1 ملین ٹن سے زیادہ کاربن کے اخراج میں کمی ریکارڈ کرنے کی ترغیب دی ہے ۔
لوژو شہر میں شروع کیے گئے "گرین بڈ پوائنٹس” منی پروگرام کے علاوہ ، کاربن کم کرنے والے ڈیجیٹل لیجر نے چین کے دیگر خطوں میں بھی اسی طرح کے پلیٹ فارمز کی حمایت کی ہے ، جس میں بیجنگ میں "گرین سیزن آف لائف” نامی وی چیٹ منی پروگرام اور شمالی چین کے شانسی صوبے میں "شانسی گرین لائف” نامی کاربن کم کرنے والے ترغیبی پلیٹ فارم شامل ہیں ۔ اس وقت مقامی حکومتوں ، کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کی طرف سے کاربن شمولیت کے 100 سے زیادہ پلیٹ فارمز اور "انفرادی کاربن اکاؤنٹ” مصنوعات لانچ کی گئی ہیں لیکن اب بھی اس ضرورت کو محسوس کیا جا رہا ہے کہ کاربن کی شمولیت کے طریقہ کار اور انفرادی کاربن اکاؤنٹس کو فروغ دینے کے لیے درحقیقت معاشرے کے تمام شعبوں سے باہمی تعاون کی کوششوں کی ضرورت ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.