اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ افضل مجوکا پیکا کیسز کے جج نامزد
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ افضل مجوکا کو پیکا کیسز کا جج نامزد کر دیا گیا، سیشن جج اعظم خان نے باقاعدہ نامزدگی کا آفس آرڈر جاری کر دیا۔
سیشن جج کے آفس آرڈر کے مطابق اسلام آباد سیشنز ویسٹ کے لیے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا پیکا کورٹ کے جج نامزد کیے گئے ہیں، پیکا سے متعلقہ تمام ٹرائلز کی سماعتیں اب ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کریں گے۔
آفس آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ 19 جولائی کو وزارت قانون نے پیکا عدالتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں وزارت قانون نے سیشن، ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کو پیکا کے ٹرائل کرنے کا مجاز قرار دیا۔
اسکے علاوہ، سینیئر سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت بھی ان کے دائر اختیار کے مطابق پیکا عدالت مقرر کی گئی ہے، ایڈیشنل سیشن جج یا سول جج کی عدم موجودگی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کیسز سنیں گے۔