News Views Events

بیروت کے مضافاتی علاقوں پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 4افراد جاں بحق

0

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر فضائی حملہ کیا۔ ایک اسرائیلی ڈرون نے گنجان آباد علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بناتے ہوئے تین میزائل داغے، جس سے وہ جزوی طور پر منہدم ہو گئی۔ اس حملے میں اب تک 1 خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے کئی شدید زخمی ہیں۔

اس دن اسرائیل کی دفاعی افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنانی حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو ہدف بناتے ہوئے بیروت میں اہداف پر فضائی حملے کیے تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق مزکورہ کمانڈر اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے گولان کے ایک قصبے مجدل شمس پر ہونے والے حالیہ حملے کا ذمہ دار تھا۔

رواں ماہ کی 27 تاریخ کو اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کے ایک علاقے مجدل شمس پر راکٹ حملہ ہوا تھا جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ اسرائیل نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا تھا اور جواب میں حزب اللہ کے خلاف جوابی حملے کا اعلان کیا تھا جب کہ حزب اللہ اسرائیل کے اس الزام کی تردید کر چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.