نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع” کے موضوع پر کینیا میں گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد
نیروبی:کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں "نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع” کے موضوع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام گلوبل ڈائیلاگ منعقد ہوا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی ویڈیو تقریر میں کہا کہ نئے دور میں چین کی جامع اصلاحات سے بنی نوع انسان کو جدیدیت اور بہتر سماجی نظام کی تلاش کے لیے نئی تحریک ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سی ایم جی دنیا کو چینی طرز کی جدیدیت اور عملی تجربات دکھانے کے لیے اعلیٰ معیار کے پروگرامز پیش کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے لیے تمام دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منظر ہے۔
اس موقع پر سی جی ٹی این کے ایگزیکٹو ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف اور ایشین اینڈ افریقن لینگویج پروگرام سینٹر کے ڈائریکٹر آن شاؤ یو نےسی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے بارے میں تعارف کروایا۔