News Views Events

عرب لیگ اور چائنا میڈیا گروپ کے مابین تعاون کے معاہدے پردستخط

0

قاہرہ:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابولغیط نے مصر کے شہر قاہرہ میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ سے ملاقات کی۔ فریقین نے ثقافت، اسپورٹس، میڈیا تعاون، اہلکاروں کے تبادلے وغیرہ پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔ مصر میں چین کے سفیر اور عرب لیگ کے مقتدر نمائندے لیاؤ لی چھیانگ نے سرگرمی میں شرکت کی۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابولغیط نے شین ہائی شیونگ کے دورے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے عرب ممالک اور عرب لیگ کے ساتھ چین کے وسیع تعاون کو سراہا اور یہ یقین ظاہر کیا کہ چین کی جانب سے اصلاحات کے ثمرات عالمی ترقی کو نئی تحریک دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ریاستوں نے ہمیشہ چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ قریبی تعاون کو برقرار رکھا ہے اور سی جی ٹی این انگریزی چینل اور عربی چینل معروضی اور منصفانہ رپورٹنگ کرتے ہیں اور دنیا کے بہترین ٹیلی ویژن چینل ہیں۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چین اور عرب ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مسلسل گہرا ہو رہا ہے، عملی تعاون مضبوط ہے، افرادی اور ثقافتی تبادلے بھرپور اور رنگا رنگ ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کےٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے یکجہتی کا معیار قائم ہوا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون اور جنوب جنوب تعاون کا ایک ماڈل تخلیق کیا گیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ بین الاقوامی خبروں کی مشترکہ پروڈکشن، جدید ٹیکنالوجی کی ترقی، مشترکہ سرگرمیوں کے انعقاد ، عملے کے تبادلے اور دوروں وغیرہ میں عرب لیگ کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تیار ہے ۔

اسی دن، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابولغیط نے چین۔عرب دوستی کو فروغ دینے میں چائنا میڈیا گروپ کی شاندار کوششوں کے اعتراف میں ادارے کو "چین۔عرب دوستی ایلچی” سرٹیفکیٹ عطا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.