News Views Events

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب، شوکت خانم اسپتال منتقل

0

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب، شوکت خانم اسپتال منتقل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی ہے، جہاں سے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پر شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاسمین راشد کے وکیل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عدالت نے کئی بار یاسمین راشد کے علاج کے لیے تحریری حکم دیا مگر ایسا نہیں کیا گیا جس سے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ یاسمین راشد چونکہ کینسر کی مریضہ ہیں، ان کے کچھ ٹیسٹ ہونے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔

واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد یاسمین راشد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، ان پر لاہور کے جناح ہاؤس میں حملے کا الزام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.