گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونیوالے سپاہی شبیر بلوچ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی
گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونیوالے سپاہی شبیر بلوچ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی
گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق، شہید کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کی گئی۔ سپاہی شبیر بلوچ کی عمر 30 سال تھی اور وہ ضلع نصیرآباد کے رہائشی تھے۔
سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو، پاک فوج کے فسران، جوانوں، سول اہلکاروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 29 جولائی کو نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔