News Views Events

اٹلی کیساتھ تعلقات کو اہمیت دینے اور ترقی دینے کی چین کی آمادگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، چینی صدر

0

اٹلی کیساتھ تعلقات کو اہمیت دینے اور ترقی دینے کی چین کی آمادگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، چینی صدر

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ سے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور اٹلی قدیم شاہراہ ریشم کے دونوں سروں پر واقع ہیں اور طویل تاریخ کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تبادلوں نے مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے اور انسانی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت دنیا تیزی سے ایک صدی کی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ اتحاد کی صورت میں تمام ممالک مل کر آگے بڑھیں گے جبکہ بندش اور منقسم کی صورت میں ہر ایک پیچھے ہٹے گا۔ چین اور اٹلی کو شاہراہ ریشم کی روح کو برقرار رکھنا اور آگے بڑھانا چاہئے، دوطرفہ تعلقات کو تاریخی، تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھنا اور فروغ دینا چاہئے، اور چین اٹلی تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا چاہئے.

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور اٹلی کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی دونوں ممالک اور دونوں عوام کے مشترکہ مفادات کے عین مطابق ہے۔ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے مسلسل اور گہرے ارتقاء کے باوجود چین کی جانب سے اٹلی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دینے اور ترقی دینے کی چین کی آمادگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس ابھی حال ہی میں اختتام پذیر ہوا ہے ، اور چین اعلی سطحی کھلے پن کو فروغ دینا جاری رکھے گا ، چینی طرز کی جدیدکاری میں مضبوط تحریک پیدا کرے گا ، اور اٹلی اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لئے نئے مواقع لائے گا۔

میلونی نے کہا کہ اٹلی ڈی کپلنگ اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے، اور یورپی یونین اور چین کے تعلقات کو گہرا کرنے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے.اس موقع پر فریقین نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری (2024-2027) کو مضبوط بنانے کے لئے چین اور اٹلی کا ایکشن پلان بھی جاری کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.