News Views Events

چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کے مابین تعاون پر اتفاق

0

چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کے مابین تعاون پر اتفاق

بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

فریقین نے ثقافتی سیاحت سے جڑی خبروں کی کوریج ، سیاحتی برانڈ کے فروغ ، میڈیا سرگرمیوں اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق رائے کیا ۔

چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اروشیوچ نے یادداشت پر دستخطوں کا مشاہدہ کیا۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ میڈیا اور ثقافتی سیاحت کے گہرے انضمام میں لامحدودامکانات ہیں۔ حالیہ برسوں میں ، چائنا میڈیا گروپ نے کثیر لسانی مواصلات کی بدولت اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کے ساتھ نتیجہ خیز اور عملی تعاون کیا ہے ، سیاحت کی ترقی کو کوریج دی ہے ، اور ثقافتی اور سیاحتی موضوعات پر مبنی مواد کی تخلیق اور تشہیر کو بھرپور طریقے سے انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم جی مشترکہ منصوبہ بندی ، مواد کی تیاری اور نشریات میں دونوں فریقوں کے مابین قریبی تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہے اور مختلف ممالک کو اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے کا قابل اعتماد شراکت دار بننے میں اپنی مزید خدمات سر انجام دے گا۔

یادداشت کے مطابق فریقین آئندہ تعاون میں معاشی، سماجی اور ثقافتی ترقی کو فروغ دینے، وسائل کے تبادلے اور اپنی خوبیوں سے ایک دوسرے کی کمی کو پورا کرنے، خبروں کی تیاری، سیاحتی معلومات کی ترسیل اور اعلیٰ معیار کے پروگرام کی تیاری میں تعاون کریں گے ، مشترکہ طور پر سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے تاکہ عالمی سیاحت کی خوشحالی اور ترقی اور انسانی تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.