چینی وزیراعظم کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ سیاسی باہمی اعتماد کو مزید فروغ دینے پر اظہار خیال
چینی وزیراعظم کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ سیاسی باہمی اعتماد کو مزید فروغ دینے پر اظہار خیال
بیجنگ: چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں اطالوی وزیر اعظم میلونی سے ملاقات کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین اٹلی کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو فروغ دینے ، دوطرفہ تعلقات کو زیادہ پختہ اور مستحکم سمت میں فروغ دینے اور دونوں ممالک کے تعاون میں مزید مثبت توقعات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کو چین اور اٹلی کی حکومتی کمیٹیوں سمیت مختلف شعبوں میں ڈائیلاگ پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے تجارت کو فروغ دینا چاہیئے ، جہاز سازی، ایرو اسپیس، نئی توانائی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے اور عوامی تبادلے اور تعاون کو بھی فروغ دیا جانا چاہیئے ۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین اٹلی سے تعاون کے لیے چینی کمپنیوں کی حمایت کرتا ہے اور امید ہے کہ یورپی یونین چین کی ترقی کو معروضی اور عقلی طور پر دیکھے گی، شراکت دار کے طور پر اپنے موقف پر قائم رہے گی، بات چیت اور تعاون کو گہرا کرے گی اور چین-یورپی یونین تعلقات کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو فروغ دے گی۔
اٹلی کی وزیر اعظم میلونی نے کہا کہ اٹلی دونوں ممالک کے مابین طویل مدتی ،مستحکم اور اچھے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور چین کے ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، عوامی او ر ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی یورپی یونین اور چین کے تعلقات کی مستحکم ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
بات چیت کے بعد، دونوں وزرائے اعظم کی موجودگی میں صنعت، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔