News Views Events

چین-اٹلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری وسیع مواقع اور زیادہ وسائل لائے گی، چینی وزیراعظم

0

چین-اٹلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری وسیع مواقع اور زیادہ وسائل لائے گی، چینی وزیراعظم

 

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور اٹلی کی وزیر اعظم میلونی نے بیجنگ میں چین اور اٹلی کے تاجروں کی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور تقاریر کیں ۔

اس اجلاس میں چین اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد کاروباری افراد موجود تھے ۔

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ کمزور عالمی اقتصادی بحالی کے موجودہ پس منظر میں چین اور اٹلی کو اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور اٹلی کو چاہیے کہ وہ شاہراہ ریشم کے جذبے کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین-اٹلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل اور گہری ترقی چین-اٹلی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے مزید مستحکم توقعات، وسیع مواقع اور زیادہ وسائل لائے گی۔

لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کا دروازہ پوری دنیا کی کمپنیوں کے لیے ہمیشہ کھلا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک شفاف، مستحکم اور قابل توقع ادارہ جاتی ماحول قائم کریں گے، مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنائیں گے، غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے لیے نیشنل ٹریٹمنٹ کو یقینی بنائیں گے، اور مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

اٹلی کی وزیر اعظم میلونی نے کہا کہ اٹلی اور چین کو جامع تزویراتی شراکت داری کو مضبوط کرنا چاہیے، باہمی احترام و اعتماد، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہیے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.