News Views Events

چینی صدر کے خصوصی نمائندے کی آئی او سی کے صدر تھامس باخ سے ملاقات

0

چینی صدر کے خصوصی نمائندے کی آئی او سی کے صدر تھامس باخ سے ملاقات

پیرس: چین صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان جینگ نے پیرس میں آئی او سی کے صدر تھامس باخ سے ملاقات کی۔

ہان جینگ نے سب سے پہلے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے باخ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پیرس اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب شاندار اور مکمل کامیابی تھی اور چین دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اولمپک گیمز کا مقصد عالمی امن کو برقرار رکھنا اور انسانی اتحاد اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں اولمپک جذبے کو آگے بڑھانا اور بھی ضروری ہے اور یہ اولمپک گیمز خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی اولمپک گیمز کی ترقی کی حمایت کی ہے اور آئی او سی کے ساتھ طویل مدتی اچھے تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ چین اگلے سال ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا اور دونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطحی دوستانہ تعاون کو گہرا کرنے اور وسعت دینے کے لئے آئی او سی کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.