News Views Events

پیرس اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین کے نام

0

فرانس : پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مکسڈ ٹیم کے 10 میٹر ایئر رائفل گولڈ میڈل میچ میں چینی کھلاڑی ہوانگ یوٹنگ اور شینگ لی ہاؤ نے چیمپیئن شپ جیت لی۔ یہ پیرس اولمپک گیمز 2024 میں جیتا گیا پہلا طلائی تمغہ ہے، اور یہ ان اولمپک کھیلوں میں چینی وفد کی جانب سے جیتا گیا پہلا طلائی تمغہ بھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ مسلسل دوسرا موقع بھی ہے جب چینی ٹیم نے اولمپک کھیلوں میں پہلا طلائی تمغہ جیتا ہےجبکہ جنوبی کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔علاوہ ازیں چین نے سنکرونائزڈ ڈائیونگ میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ امریکا نے سِلور اور برطانیہ نے برانز میڈل جیتا۔پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایونٹس منعقد ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.