News Views Events

بیجنگ کے مرکزی محور کو باضابطہ طور پر عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کر لیا گیا

0

بیجنگ:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کانفرنس کے 46 ویں اجلاس میں چین کی جانب سے درخواست کردہ "بیجنگ کا مرکزی محور – چین کے مثالی دارالحکومت کا شاہکار” کو باضابطہ طور پر عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ بیجنگ میں 7.8 کلومیٹر طویل مرکزی محور ہے جو 13 ویں صدی کے بعد سے چینی تاریخ کی اہم ترین عمارتوں کے ایک سلسلے پر مشتمل ہے ، اور یہ چینی تہذیب کا ایک منفرد گواہ ہے اور دنیا کا سب سے طویل اور جامع قدیم شہری محور بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.