News Views Events

چین کی نئے دور میں گہری اصلاحات سے عالمی مواقع” کے موضوع پر پیشہ ورانہ سیشنز کا انعقاد

0

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "چین کی نئے دور میں گہری اصلاحات سے عالمی مواقع” کے موضوع پر عالمی مکالمے کے سلسلے میں حال ہی میں اصلاحات اور جدت طرازی، اعلی معیار کی ترقی، اعلی ٰ سطح کے کھلے پن اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے جیسے موضوعات پر خصوصی سیشنز کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ملٹی نیشنل چیمبرز آف کامرس، مالیاتی کالم نگاروں اور مبصرین جیسے پیشہ ور گروہوں کے لئے خصوصی سیشنز کا اہتمام کیا گیا جس میں غیر ملکی معززین، چینی اور غیر ملکی ماہرین، ملٹی نیشنل چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان اور مالیاتی کالم نگاروں نے شرکت کی۔ سویڈن بیلٹ اینڈ روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے وائس چیئرمین حسین اسکاری نے کہا کہ اصلاحات کی جامع گہرائی کے ساتھ ، بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ساتھ چین کے قریبی تعاون کو اعلی سطح تک اپ گریڈ کیا جائے گا ، اور جدت طرازی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے چین کا عزم چین کے اعتماد اور شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.