News Views Events

چینی طرز کی جدیدیت پرامن ترقی کے راستے پر چلنے والی جدیدیت ہے،ترجمان چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے سی پی سی کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے بارے میں کہا کہ یہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ قومی احیاء کے عظیم مقصد کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے کے کلیدی دور میں منعقد ہونے والا ایک انتہائی اہم اجلاس ہے۔
اجلاس میں واضح طور پر نشاندہی کی گئی کہ امن کی ایک آزاد خارجہ پالیسی کو مضبوطی سے آگے بڑھانا، بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا اور ہمہ جہت اصلاحات کو مزید گہرا کرنا اور چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لئے سازگار بیرونی ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدیت پرامن ترقی کے راستے کی جدیدیت ہے ۔ ہم صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کو اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیں گے، اور پائیدار امن، عالمگیر سلامتی اور مشترکہ خوشحالی کی ایک کھلی، صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.