News Views Events

یوکرین بحران،چینی حکومت کے خصوصی نمائندے لی ہوئی برازیل ،جنوبی افریقہ اور انڈونیشیا کا دورہ کریں گے

0

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 26 جولائی کو بتایا کہ 28 جولائی سے یوریشین امور کے لیے چینی حکومت کے خصوصی نمائندے لی ہوئی یوکرین بحران پر شٹل ڈپلومیسی کے چوتھے دور کے لئے برازیل، جنوبی افریقہ اور انڈونیشیا کا دورہ کر یں گے تا کہ موجودہ صورتحال اور امن مذاکرات کے عمل پر "گلوبل ساؤتھ” کے اہم ارکان کے ساتھ مزید خیالات کا تبادلہ کیا جاسکے، صورتحال کو بہتر کرنے کے طریقے تلاش کیے جاسکیں اور امن مذاکرات کی بحالی کے لیے شرائط اکٹھی کی جا سکیں۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ یوکرین میں بحران میں بڑے پیمانے پر اضافے کو تقریبا ڈھائی سال ہو چکے ہیں، جنگ اب بھی جاری ہے، امن مذاکرات کے امکانات اب بھی غیر واضح ہیں، اور تنازعے کے مزید بڑھنے اور پھیلنے کا خطرہ ہے، جس پر عام طور پر بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر "گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کو تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے پرعزم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے "چار نکات” پیش کیے، جس کی بنیاد پر چین اور برازیل نے مشترکہ طور پر "چھ نکاتی اتفاق رائے” جاری کیا، جس پر بین الاقوامی برادری نے وسیع پیمانے پر ردعمل دیا اور حمایت کی۔اسی تناظر میں چین اپنے خصوصی نمائندے لی ہوئی کو یوکرین بحران پر شٹل ڈپلومیسی کے چوتھے دور کے لئے بھیج رہا ہے تا کہ امن مذاکرات کی بحالی کے لیے شرائط اکٹھی کی جا سکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.