News Views Events

چین کا صحرا "بدین جاران” اور ” شاشن جھیلیں ” اور بحیرہ زرد اور بحیرہ بوہائی کے علاقوں میں مہاجر پرندوں کی رہائش گاہ عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

0

 

بیجنگ :بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کانفرنس کے چھیالیسویں سیشن میں چین کے صحرائے بدین جاران اور شاشن جھیلوں کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ شمال مغربی چین میں الاشان سطح مرتفع پر واقع ، بدین جاران صحرا چین میں اپنا علاقہ بڑھانے والا دوسرا سب سے بڑا صحرا ہے ،

جس میں ریت کے اونچے پہاڑ ، جھیلیں اور دیگر ریتلے مناظر شامل ہیں جو ایک اہم قدرتی ورثہ کی حیثیت رکھتا ہے۔اسی اجلاس میں چین کے بحیرہ زرد اور بحیرہ بوہائی کے علاقوں میں مہاجر پرندوں کی رہائش گاہ (مرحلہ دوم) کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

بحیرہ زرد اور بحیرہ بوہائی کا ساحل دنیا کے سب سے گنجان آباد اور تیزی سے ترقی کرنے والےعلاقوں میںسے ایک ہے، اور یہ مشرقی ایشیائی-آسٹریلوی مہاجر پرندوں کی نقل مکانی کے راستے پر بھی ایک اہمعلاقہ ہے. جولائی 2019 میں جیانگ سو صوبے کے علاقے یان چھنگ میں مہاجر پرندوں کی جنوبی رہائش گاہ (وائی ایس-1) اور ناردرن مائیگرنٹ برڈ ہیبی ٹیٹ (وائی ایس-2) کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.