News Views Events

اٹلی، جرمنی اور فرانس میں "چین کی نئے دور میں گہری اصلاحات سے عالمی مواقع” کے موضوع پر گول میز مکالمہ کا انعقاد

0

حالیہ دنوں چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے اٹلی، جرمنی اور فرانس میں خصوصی گول میز ڈائیلاگ "چین کی نئے دور میں گہری اصلاحات سے عالمی مواقع” کے موضوع پر کامیابی سے منعقد ہوا۔ اٹلی، جرمنی اور فرانس کے مہمانوں نے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی دنیا کے لیے دور رس اہمیت، چینی اور یورپی تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھ اور چین اور یورپی یونین کے تعاون میں نئے مواقعوں جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اٹلی کے سابق وزیر انصاف اور یونیورسٹی آف روم کی فیکلٹی آف لاء کے ڈین ،اولیویرو · ڈیلیبرٹو نے کہا کہ آج دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور اسے تمام ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ "چینی طرز کی جدیدیت پرامن ترقی کے راستے پر چلنے والی جدیدیت ہے” او ر اس تصور کی بہت اہم عملی اہمیت اور دور رس اثرات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.