News Views Events

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر ہوئی، رانا ثنا ءاللہ

0

پیرس:وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے راج دلارے تھے لیکن جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تو لڑائی ہوگئی کیوںکہ اسٹبلشمنٹ اس حد تک نہیں جانا چاہتی تھی۔
پیرس میں اوور سیز پاکستانیوں کے جلسے سے خطاب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اسٹبلشمنٹ کی لڑائی ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی سوچ جمہوری نہیں، آمرانہ اور فسادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو سب نے ان کو ساتھ لے کر چلنے کی پیش کش کی تھی، اس وقت شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے باقاعدہ پیشکش کی تھی کہ آئیں ساتھ مل کر چلتے ہیں، جس پر عمران خان نے ہاتھ بڑھانے کے بجائے کہا کہ وہ سب کو جیل میں ڈال دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی تھی، وہ اس کا مقابلہ نہیں کرسکے، اور بچنے کے لیے اسمبلیوں سے استعفے دے کر بھاگ گئے۔
رانا ثنااللہ نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس ڈیجیٹل دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں، اور ان لوگوں کو روکنے کی کوشش کریں جو ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.