News Views Events

اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی،فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے ، اسرائیلی وزیراعظم

0

 

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی کانگریس میں ایک تقریر کی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک وہ حماس کی فوجی طاقت اور غزہ پر حکومت کرنے کی اس کی صلاحیت کو ختم نہیں کر دیتا اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں سہولت فراہم نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری نہیں چاہتا لیکن غزہ کی مجموعی سلامتی پر اسرائیل کا کنٹرول برقرار رکھا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ غزہ کی پٹی مستقبل میں اسرائیل کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔
حزب اللہ اور یمن کے حوثی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ملک کے شمالی سرحدی علاقوں میں سلامتی کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

امریکی کیپیٹل پولیس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکی کانگریس سے تقریر سے ایک روز قبل 23 تاریخ کو غزہ تنازع کے خلاف تقریباً 200 مظاہرین کو کانگریس کے دفتر کی عمارت کے سامنے احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.