News Views Events

جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ پر مشتعل مظاہرین کے حملے کے خلاف ”حرمت پرچم“ مہم کا آغاز

0

جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے ”حرمت پرچم“ مہم کا آغاز،وفاقی وزراءنے پاکستانی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔
وفاقی وزراءنے قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کئے،

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراءسردار اویس لغاری، عبدالعلیم خان، رانا تنویر، عطاءاللہ تارڑ سمیت دیگر وزراءنے بھی قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں،
”چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام“ کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی،
ڈاکٹر مصدق ملک، علی پرویز ملک اور جام کمال خان نے بھی قومی پرچم اور ‘پاکستان زندہ باد کے پیغام کے ساتھ تصاویر جاری کیں،
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی کارکن، صحافی، دانشور، اساتذہ، وکلا، ڈاکٹر، کسان، مزدور، طالب علم، کاروباری حضرات، بیرون ملک محب وطن پاکستانی اور پاکستانی نوجوان ”حرمت پرچم مہم“ کا حصہ بنیں، پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خودمختاری کی علامت ہے، عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی پرچم قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے،
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے، ”حرمت پرچم“ کی اس مہم کو مسلسل جاری رکھیں گے، حرمت پرچم قومی ذمہ داری ہے اور ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اس پر عمل کرے،
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی وزراءکی ”حرمت پرچم“ مہم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.