News Views Events

فلسطینی دھڑوں کے "بیجنگ اعلامیے” پر دستخط ۔ فلسطین کے تمام حلقوں کی جانب سے چین کی سفارتی کوششوں کی پزیرائی

0

سی ایم جی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطین میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے فلسطینی دھڑوں کے مابین مصالحتی عمل کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ لوگوں نے کہا کہ چین نے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور بین الاقوامی برادری میں فلسطین کے لئے انصاف کو برقرار رکھا ہے۔
فلسطین کے بین الاقوامی امور کے ایک ماہر کا ماننا ہے کہ بیجنگ کے اس مکالمے کی اہمیت اس حقیقت میں مضمر ہے کہ چین ایک بڑے ملک کی حیثیت سے فلسطین کے موجودہ حالات میں فلسطینی قومی اتحاد کی حمایت کرتا ہے جسے مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی برادری میں چین کی حیثیت اور طاقت کا اظہار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقینا ہمیں اب بھی اس اعلامیے کے مندرجات کو عملی اور متفقہ اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر فلسطینی دھڑوں کی طرف سے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.