News Views Events

چین کی جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک سے آپس میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی تجویز

0

جنیوا:چین کے نمائندے نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے کی 11 ویں جائزہ کانفرنس کی تیاری کے دوسرے اجلاس کی عمومی بحث سے خطاب کیا۔ چینی نمائندے نے کہا کہ اسٹریٹجک خطرات کو کم کرنے کے لئے ، چین نے تجویز پیش کی ہے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے پانچ ممالک مذاکرات کے ذریعے” آپس میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا معاہدہ” طے کریں یا متعلقہ بیانات پیش کریں۔ اس سلسلے میں چین نے معاہدے کے مسودے پر تجاویز پیش کی ہیں۔

چین کے نمائندے نے کہا کہ چین دفاعی نوعیت کی جوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور اپنی جوہری قوت کو ہمیشہ قومی سلامتی کے لیے درکار کم ترین سطح پر رکھتا ہے اور کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ "نیوکلیئر شیئرنگ” اور "توسیع شدہ ڈیٹرنس” کے انتظامات کو ترک کرے، بیرون ملک تعینات جوہری ہتھیاروں کو واپس لے، عالمی اینٹی میزائل سسٹم کی ترقی اور تعیناتی ترک کرے اور ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں زمین سے زمین پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی فوری طور پر بند کرے۔ چین کے نمائندے نے نشاندہی کی ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوز وں کے تعاون میں بڑی مقدار میں انتہائی افزودہ یورینیم کی منتقلی شامل ہے، جس سے جوہری پھیلاؤ کا سنگین خطرہ ہے۔ چین فوکوشیما سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی بھی مخالفت کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.