چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون تیزی سے پختہ، مستحکم اور مضبوط ہو گیا ہے ،چینی صدر
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے چھٹے چین روس انرجی بزنس فورم کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ ہے۔ دونوں فریقوں کی مشترکہ کاوشوں سے چین اور روس کے درمیان نئے دور کے لیے کوآرڈینیشن کی ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری آگے بڑھ رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون تیزی سے پختہ، مستحکم اور مضبوط ہو گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ، چین توانائی کے شعبے میں باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے، توانائی کی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام اور لچک کو برقرار رکھنے اور عالمی توانائی کی صنعت کی مضبوط، سبز اور صحت مند ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے روس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی چھٹے چین روس انرجی بزنس فورم کے نام مبارکباد کا ایک خط بھیجا۔