نئے عہد میں چین کی اصلاحات کو گہرا کرنے سے عالمی مواقع”کے موضوع پر عالمی مکالمے کا انعقاد
بیو نس آ ئرس :چائنا میڈیا گروپ کی میزبانی میں”نئے عہد میں چین کی اصلاحات کو گہرا کرنے سے عالمی مواقع”کے موضوع پر عالمی مکالمے کا ارجنٹائن سیشن بیونس آئرس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کےصدر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ، جو کہ نئے عہد میں چین کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ نئے عہد میں چین کی جانب سے اصلاحات کی جامع گہرائی یقینی طور پر بنی نوع انسان کو جدیدیت اور بہتر سماجی نظام کی راہ تلاش کرنےکے لیے نئی تحریک فراہم کرے گی اور دنیا کے مختلف ممالک کی ترقی کے لیے نئے مواقع اور نئی قوت فراہم کرے گی۔ ارجنٹائن میں چین کے سفیر وانگ وے نے کہا کہ چین ارجنٹائن سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے تاکہ چینی طرز کی جدید کاری میں حاصل کردہ نئی کامیابیوں سے عالمی ترقی کے لئے نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جا سکے۔ ارجنٹائن کی کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات کی ایشیائی امور کمیٹی کے ڈائریکٹر جارج ملینا نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے ایک بار پھر چین کی مستقبل کی ترقی کی سمت کو واضح کیا اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے چین کے عزم کا اظہار کیا، جس سے چین کی مستحکم اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی اور دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔