News Views Events

پاکستان اور مصر کا مذہبی تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین سے مصری سفیر کی ملاقات

0

 

اسلام آباد:و فاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ دینی تعلیم سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہشمند ھے۔

وفاقی وزیر نے یہ بات منگل کو پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحمید حسن سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس موقع پر فریقین نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مذہبی، روحانی، سماجی رہنمائی اور سماجی خدمات کے مرکز کے طور پر مسجد کے کردار کو بڑھانے کے لیے باہمی مطالعات کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مصری سفیر نے وفائی وزیر کو دینی تعلیم کے لیے الازہر یونیورسٹی سے الحاق شدہ ایک ادارہ پنجاب میں قائم کرنے کے بارے میں بتایا۔

سفیر نے کہا کہ مصر کے اساتذہ پہلے ہی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں مختلف فیکلٹیز میں پڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے وفاقی وزیر کو بیداری پیدا کرنے میں خواتین کے کردار پر ایک کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.