News Views Events

چین، شی زانگ کے عوام کی خوشحال زندگی کے لئے امداد کے تیس کامیاب سال

0

 

 

جون 2024 میں شائع ہونے والی طویل رپورٹنگ کتاب "پہاڑ اور سمندر کی دوستی ” میں شی زانگ)تبت( خوداختیار علاقے کی مدد کرنے میں صوبہ زی چیانگ کے کارکنوں کی 30 سالہ کٹھن کوششوں کو بیان کیا گیا ہے، اور "زی چیانگ-شی زانگ کا مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا ” کی متحرک کہانیاں واضح طور پر قارئین کے سامنے پیش کی گئی ہیں جو لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔ مصنف چانگ گویون 1995 میں شی زانگ کی مدد کرنے والے زی چیانگ صوبے کے کارکنوں کے پہلے گروپ میں شامل تھے۔ گزشتہ 30 سالوں میں پورے ملک کے لوگوں نے شی زانگ کے ساتھ مشترکہ ترقی کی کوشش کی ہے، اور ایک کے بعد ایک تعمیراتی منصوبے پھلتے پھولتے رہے ہیں اور محنت اور دانشمندی کی بدولت پھل دے رہے ہیں۔ آج شی زانگ میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، جس میں مطلق غربت کا تاریخی خاتمہ اور لوگوں کے فائدے، خوشی اور سلامتی کا احساس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مغربی چین کے پراسرار اور خوبصورت سطح مرتفع پر واقع شی زانگ اپنے منفرد جغرافیائی ماحول اور بھرپور ثقافتی ورثے کی وجہ سے بے شمار سیاحوں کے دلوں میں ایک دلکش مقدس مقام بن چکا ہے۔ لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ سطح مرتفع پر ہائپوکسیا ، شدید سردی، انتہا خراب موسم اور وسیع غیر آباد علاقوں کے باعث دور دراز سے آنے والے افراد کے لئے اتنا دوستانہ ماحول نہیں ہوتا ۔ شی زانگ کی مدد کے ابتدائی دنوں میں، آکسیجن کی کمی، پسماندگی، مشکلات اور تنہائی شائد تمام امدادی کارکنوں کا مشترکہ احساس رہا ۔ ان مشکلات اور بعض اوقات اپنی زندگیوں کو لاحق خطرات کے باوجود، بے شمار افراد اپنے اہل خانہ اور کام کرنے کے مانوس ماحول کو چھوڑ کر شی زانگ کے کونے کونے میں پہنچے ۔ ان لوگوں میں سرکاری عہدے دار ، ڈاکٹرز، اساتذہ اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں، ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ دنیا کی چھت پر لوگوں کی زندگی کو بہتر اور خوشحال بنایا جائے۔
20 سے 23 جولائی 1994 تک ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے شی زانگ میں کام کے حوالے سے تیسرا اجلاس بلایا تاکہ شی زانگ کے لئے مدد کی پالیسی کا تعین کیا جاسکے ۔اس سے شی زانگ کے لئے پورے ملک کی حمایت میں ترقی کی ایک نئی صورتحال پیدا ہوئی۔ گزشتہ 30 برسوں کے دوران ، "شی زانگ کے لئے قومی حمایت” کے اسٹریٹجک اصول کی رہنمائی میں ، "علاقائی ذمہ داری ، ہم منصب کی حمایت فراہم کرنے اور امدادی کارکنوں کے باری باری شی زانگ جانے ” کے طریقہ کار کے ذریعے ، اہلکاروں اور باصلاحیت افراد نے برفانی سطح مرتفع پر جدوجہد جاری رکھی ہے اور ان گنت دل کو چھو لینے والی کہانیاں رقم کی ہیں۔ 2018 میں شی زانگ آنے والے اہلکار وانگ شین نے ایک ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 11 انفارمیشن سسٹم بنائے، جن میں موٹر گاڑیوں کی آلودگی کے اخراج کی آن لائن نگرانی، اہم کاروباری اداروں کے آلودگی کے ذرائع کی آن لائن نگرانی اور ٹیکس سے متعلق معلومات کے تبادلے کے سروس پلیٹ فارم شامل ہیں، جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے شی زانگ کی انفارمیٹائزیشن سپورٹ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے ۔ گوانگ چو شہر ، گوانگ ڈونگ صوبہ ، شی زانگ کے شیگاتسے شہر کی جونگبا کاؤنٹی سے 4300 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر ہے ۔ جونگبا کاؤنٹی چونگ شان یونیورسٹی کا مقررہ امدادی علاقہ ہے۔ یونیورسٹی کے تحت سن یات سین اسپتال کے ڈاکٹروں نے 2016 سے جونگبا کاونٹی میں ایک ایسی طبی ٹیم کی تربیت کی ہے جو آزادانہ طور پر سیزیرین سرجری کرسکتی ہے۔لوگوں کی زندگیوں اور صحت کی حفاظت کے لئے انہوں نے سخت حالات زندگی پر قابو پاتے ہوئے بھر پور کوشش کی ہے اور ان کی انجام دہی کو مقامی علاقے میں بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ بیجنگ نے شی زانگ میں مجموعی طور پر 6.46 بلین یوآن کی امدادی سرمایہ کاری کی ہے، 788 امدادی منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے، اور لہاسا میں گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس کا واحد ذیلی مقام قائم کیا ہے، جس سے لہاسا کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملی ہے. شی زانگ میں کامیابی کی ایسی بہت سی مثالیں ہیں جو اس مختصر مضمون میں بیان نہیں کی جا سکتی، اور نہ ہی کتاب "پہاڑ اور سمندر کی دوستی ” میں ۔ شی زانگ کی مدد کرنے کی سچی کہانی جاری رہے گی ۔
شی زانگ کی مدد کے لیے آنے والے ہر اہلکار ، ہر ہم منصب امدادی ادارے اور امدادی علاقے کی شی زانگ کی تعمیر کی ریلے دوڑ میں شرکت کی بدولت وہ کامیابی شی زانگ لوگوں کے حصے میں آئی ہے جو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ 2023 تک شی زانگ کی جی ڈی پی 240 ارب یوآن تک پہنچ گئی ، فی کس جی ڈی پی 60 ہزار یوآن تک جا پہنچی ، اور شہری اور دیہی باشندوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی کی شرح نمو کئی سالوں تک ملک میں پیش پیش ہے ، جس سے سطح مرتفع میں اعلی معیار کی معاشی ترقی کی ایک نئی راہ کا آغاز ہوا ہے ۔ آج کے شی زانگ کا دروازہ کھلا ہے، دنیا سے جڑا ہوا ہے، یہاں تک کہ نو مینز لینڈ میں بھی فائیو جی سگنلز موجود ہیں۔ شی زانگ میں آٹھ ہوائی اڈے اور تیز رفتار ریلوے موجود ہیں جو شی زانگ کے مختلف حصوں کو آپس میں جوڑتے ہیں۔ خوراک ، لباس ، رہائش ، نقل و حمل ، طبی دیکھ بھال اور تعلیم جیسے شعبوں میں شی زانگ کے لوگوں کے حالات بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں ، اور شی زانگ عوام مستقبل میں ایک خوشحال اور بہتر زندگی گزاریں گے۔
شی زانگ کی تیز رفتار اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو ملک کے تمام حصوں کی بے لوث حمایت سے فائدہ ہوا ہے، اور شی زانگ کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز کی اکثریت دوسرے علاقوں سے ملنے والی امداد سے آئی ہے، جو سوشلسٹ نظام کے فوائد کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہے۔ "پہلے امیر ہونے والوں کی جانب سے دوسرے پسماندہ علاقوں کی مدد ” کے طریقہ کار سے شی زانگ کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا گیا ہے اور یوں ملک کے تمام حصے مشترکہ خوشحالی کے مقصد کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.