News Views Events

جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ بین الاقوامی جوہری تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے نظام کی بنیاد ہے،چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ:وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 23 جولائی کو کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے کی گیارہویں جائزہ کانفرنس کی تیاری کا دوسرا اجلاس جنیوا میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بین الاقوامی جوہری تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے نظام کی بنیاد ہے اور سلامتی اور ترقی کے لئے انٹرنیشنل گورننس سسٹم کا ایک اہم ستون ہے۔ ترجمان نے کہا کہ معاہدے کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے ، چین نے ہمیشہ معاہدے کے مقصد کو مضبوطی سے برقرار رکھا ہے ، اپنی ذمہ داریوں کو وفاداری سے پورا کیا ہے ، اور معاہدے کے تین ستونوں: جوہری تخفیف اسلحہ ، جوہری عدم پھیلاؤ اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال کی جامع اور متوازن پیش رفت کی وکالت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.