News Views Events

جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی 11ویں جائزہ کانفرنس کی تیاری کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

0

جنیوا :جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی 11ویں جائزہ کانفرنس کے لیے تیاری کا دوسرا اجلاس 22 جولائی کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں فریقین نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے نفاذ سے متعلق مخصوص امور پر غور کیا ۔ چینی وفد نے اجلاس میں جوہری سلامتی کے مسائل اور امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوزوں کے تعاون سے متعلق ورکنگ پیپر پیش کیے ۔
یاد رہے کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ 1970 میں نافذ ہوا تھا اور 1995 میں اسے غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا گیا تھا ۔ معاہدے میں شامل ریاستیں پانچ سال میں ایک بار جائزہ کانفرنس بلاتی ہیں۔ کانفرنس سے پہلے ۳ سال میں کانفرنس کی تیاری کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہر سال منعقد ہوتا ہے۔اگلی جائزہ کانفرنس 2026 میں منعقد ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.