خان یونس کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کی تضحیک ہے، وزیراعظم
خان یونس کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کی تضحیک ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلاء کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے،
انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلاء کا موقع بھی نہ دیا گیا،
یہ بات واضح ہے کے اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے،
اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے،