News Views Events

نئی دہلی میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے چھیالیسویں اجلاس کا آغاز

0

نئی دہلی :یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کاچھیالیسواں اجلاس بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہوا۔
نئی دہلی میں 21 سے 31 جولائی تک ہونے والی اس میٹنگ میں عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل 27 مقامات پر غور کیا جائے گا اور فہرست میں موجود 124 مقامات کے تحفظ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی عالمی ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ سے متعلق کنونشن کی دو گورننگ باڈیز میں سے ایک ہے۔
یہ کمیٹی 21 ریاستوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے جو کنونشن کی 195 ریاستوں میں سے منتخب ہوئے ہیں۔ یہ کمیٹی عالمی ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ سے متعلق کنونشن پر عمل درآمد اور خاص طور پر نامزد ورثوں پر غور و خوض اور ایڈوائزری باڈی اور یونیسکو سیکریٹریٹ کی جانب سے کیے گئے تجزیوں کے نتائج کی بنیاد پر عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ورثوں کے تحفظ کی صورتحال کا جائزہ لینے کی ذمہ دار ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سال میں ایک بار باقاعدگی سے منعقد ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.