News Views Events

اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ، رئوف حسن گرفتار

0

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کی گرفتاری میں صداقت نہیں ۔
اس حوالے سے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گرفتار نہیں کیا گیا، روف حسن کے ہمراہ گاڑی میں پولیس لائن گیا تھا،پولیس نے کہا آپ کسی ایف آئی آر میں مطلوب نہیں ہیں۔ اس کے بعد بیرسٹر گوہر واپس اپنے گھر پہنچ گئے۔
دوسری جانب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا، وہاں قائم پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہاں سے کروایا جاتا تھا،
اِس جگہ سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا،
اُس میں براہِ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں اُنکے تمام ایکویٰپمنٹ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا، تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے، مرکزی دفتر ڈیجیٹل دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا تھا،
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھی،
ذرائع کے مطابق ایسا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کیا جاتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.