عدالت نے پی ٹی آئی کوارڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ورکر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا ،
تھانہ سی ڈی میں درج مقدمہ میں احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا ،
تفتیشی آفیسرنے عدالت کو بتایا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ، کالعدم تنظیموں سے تعلقات اور مزید تفتیش اور ریکوری کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ تفتیشی کی جانب سے احمد وقاص جنجوعہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا
عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔
عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کو دوبارہ 29 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے لاپتہ ہونے کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔