News Views Events

سسٹم میں خرابی سے دنیا بھر میں تقریباً 8.5 ملین ڈیوائسز متاثر ہوئیں ،مائیکروسافٹ

0

مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ امریکی کمپیوٹر سکیورٹی ٹیکنالوجی کمپنی کراؤڈ ہٹ کی جانب سے مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹم کے لیے جاری کردہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میںنقائص کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں اس سسٹم سے منسلک تقریبا 85 لاکھ ڈیوائسز متاثر ہوئیں ہیں۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ "کراؤڈ ہٹ "نے نقائص کی بہتری میں تیزی لانے کا حل تیار کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 جولائی کو شام 7 بجے جی ایم ٹی سے ،دنیا بھر میں کئی مقامات پر مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹم ایک سیکیورٹی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی وجہ سے ڈاؤن ہوا اور "بلیو اسکرین” نمودار ہوئی جس سے ایوی ایشن، میڈیکل کیئر، میڈیا، فنانس، ریٹیل اور لاجسٹکس جیسی کئی صنعتیں متاثر ہوئیں۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ” فلائٹ اویئر "کے مطابق مشرقی امریکی وقت کے مطابق 20 تاریخ کی دوپہر 12 بجے تک امریکہ میں تقریبا 23 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.