News Views Events

چین ،شدید بارشوں اور سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 350 ملین یوآ ن مختص

0

چین کے تین صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مرکزی بجٹ میں 350 ملین یوآ ن مختص
بیجنگ:چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے فوری طور پر مرکزی بجٹ میں 350 ملین یوآن مختص کئے ہیں تاکہ ہینان، شا نسی اور سیچھوان میں بارش اور سیلابی صورتحال کے بعد ہنگامی طور پر بحالی کے اقدامات کیے جا سکیں ، متاثرہ علاقوں کے تحفظ اور سیلاب کے کنٹرول، اسکولوں ،ہسپتالوں اور دیگر آفت زدہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی سہولیات کی ہنگامی بحالی پر توجہ مرکوز کی جا سکے اور جلد از جلد معمول کی پیداوار اور زندگی کی بحالی کو فروغ دیا جائے۔
واضح رہے چین میں شدید بارشوں کے باعث پل گرنے سے 12افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 30 سے زائد لاپتہ ہیں۔
چین کے شمالی اور وسطی علاقے بارشوں کی زد میں ہیں جبکہ سیلابوں سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
شمال مغربی صوبہ شانشی میں جمعے کی صبح 8 بج کر 40 منٹ پر اچانک موسلا دھار بارش اور سیلاب سے پل ٹوٹ گیا اور گاڑیاں دریاں میں بہہ گئیں۔
چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق دریا میں گرنے والی پانچ گاڑیوں میں سے 12 افراد کو نکالا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ کم از کم 31 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 17 گاڑیاں اور 8 ٹرک دریا میں گر گئے۔
سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر چلنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل کا کچھ حصہ مکمل طور پر دریا میں ڈوب گیا ہے۔
چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاپتہ ہونے والوں کو ریسکیو کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کا کہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.